آئی فون یوسرز کے لئے ناپسندیدہ کالز کو نظر انداز کرنا اب آسان

آئی فون استعمال کرنے والوں کے لئے اب ناپسندیدہ کال یا ای میل کو نظر انداز کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون کے آپریتنگ سسٹم آئی او ایس 15 میں ایک فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے ناپسندیدہ کال یا ای میل کو میوٹ کردیا جائے گا۔
اس نئے فیچر کو ’فوکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کو استعمال کر کے صرف مخصوص لوگوں کو رات میں کال کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔
فوکس نامی فیچر کی مدد سے ناپسندیدہ کالز اور ای میل کو بلاک نہیں کرتا بلکہ صارف کو اس کے نوٹی فکیشن نہیں دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر صارف کا باس بھی آئی فون استعال کرتا ہے تو اسے میسج کے دوران ایک نوٹیفیکیشن موصول ہو جائے گا۔
اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا ہے۔