فرانسیسی صدر میکرون کو ایک شخص نے سر عام تھپڑ مار دیا

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افرد کو حراست میں لے لیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک شخص نے سرعام تھپڑ مار دیا
فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مارا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمانوئیل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک ماسک پہنے شہری نے صدر کا ہاتھ پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔