محکمہ مال خیبرپختونخوا نے محکمے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے

پشاور: (نیوز ڈیسک) محکمہ مال خیبرپختونخوا نے محکمے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ تحصیلدار اور پٹواریوں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا، 10 فیصد خواتین پٹواری بھی بھرتی کی جائیں گی۔
صوبہ میں پٹواریوں کی من مانیاں ختم کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا۔ صوبے بھر میں 120 پٹواری ایٹا ٹیسٹ کے زریعے بھرتی کیے گئے ہیں۔ ایس ایم بی آر کے مطابق تعلیم یافتہ افراد بھرتی کرنے سے نا صرف شہریوں کو زمین سے متعلق درپیش مسائل جلد حل ہونگے بلکہ کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔
محکمہ مال میں اصلاحات اور کرپشن کے اقدامات کو جہاں شہریوں نے خوش آئند قرار دیا۔ وہیں ان کا کہنا ہے کہ پٹواری نظام میں بہتری کے لیے مزید ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے تحت 10 فیصد خواتین پٹواری بھی بھرتی کی جائینگی جس کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔