Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
وزیر اعظم کا آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی اور اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کیلئے بنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ، عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی ، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی منظوری دے دی ، جب کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی گئی ، اس کے علاوہ کابینہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ، مزید یہ کہ کابینہ اجلاس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی ، ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی اور ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دے دی گئی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021 خطرناک ہے ، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرے گا ، سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیر اعظم کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان خود بھی پریشان ہے جب کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے، اس صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد شاید وہ دوبارہ مقبولیت حاصل کریں گے ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ حالات یہ ہیں کہ یہ تقریباً 8 ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔