Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
شیخوپورہ: عید کے نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچے نہر میں پھینک دیئے

شیخوپورہ: عید کے نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچے نہر میں پھینک دیئے

شیخوپورہ: (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں عید کے نئے کپڑے مانگنے پر باپ نے چار بچے نہر میں پھینک دیئے۔ ملزم محسن نے 4 روز قبل بچوں کو نہر میں پھینکا تھا۔
ملزم محسن کئی ماہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید پر نئے کپڑوں کا تقاضا کیا۔ ملزم نے کپڑے دلانے کا بہانہ بنا کر بچوں کو بھکھی نہر پھینک دیا۔ ملزم محسن بچوں کے لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچاتا رہا۔
شک پڑنے پر پولیس نے حراست میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔