Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
سعودی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنیوالی ایئر لائنز کیلئے گاکا کے سخت احکامات جاری

سعودی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنیوالی ایئر لائنز کیلئے گاکا کے سخت احکامات جاری

کراچی: (نیوز ڈیسک) سعودی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کیلئے گاکا نے سخت احکامات جاری کر دئیے، کارآمد ویزہ کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچنے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق کارآمد عمرہ ویزہ کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ائیر پورٹ اترنے کی اجازت ہو گی، وزٹ ویزے کے حامل افراد عمرہ ادا نہیں کر سکیں گے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز سعودی حکام کی جانب سے جاری کارآمد عمرہ ویزہ کے بغیر مسافر کو پرواز کا ٹکٹ جاری نہ کریں، سعودی ائیر پورٹس پر عالمی پروازوں کی بندش پر پابندی چودہ مئی سے ختم ہونے کا امکان ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت پر پابندی برقرار رکھنے یا اٹھائے جانے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔