Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کے خلاف جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر اہم اجلاس طلب

یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کے خلاف جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کو دیئے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد کے معاملے پرآج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیرتجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہونگے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر غور ہوگا اور قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں دریں اثنا اتوارکومشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کو ٹیلیفون کرکے انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیش رفت سے آگاہ کیا .
دوران گفتگو وزیراعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو انتخابی اصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی‘وزیراعظم نے کہا الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کا مسلئہ نہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں،انتخابی عمل پر قوم کا اعتماد بحال کریں گے،وزیراعظم نے کہا ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا .