Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
کورونا سے بھارت میں تباہی جاری، ایک روز میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا سے بھارت میں تباہی جاری، ایک روز میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر

نئی دہلی: (نیوز ڈیسک) کورونا سے بھارت میں تباہی جاری ہے، ایک روز میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ مزید تین ہزار 422 ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں مفت ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال انتہائی تشویشناک، ایک روز میں مزید 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹے میں تین ہزار 422 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی۔
بھارت میں کئی روز سے یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، دارالحکومت دلی میں صورت حال سنگین ہے، جے پور گولڈن ہسپتال میں چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی۔ کئی علاقوں میں لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔
مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی بھارت کے نظام صحت پر شدید دباؤ ہے،کورونا مریضوں کیلئے مختص ہسپتال اور طبی عملہ کم پڑ چکا ہے۔برطانیہ نے ایک ہزار وینٹی لیٹرز بطور امداد بھارت بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم بورس جانس نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ
برطانیہ ضرورت کے وقت ہمیشہ بھارت کے ساتھ ہوگا۔