Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ہرارے: (نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہرارے میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
میچ کے آغاز پر ہی زمبابوین ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر کیون کاسوزا صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی، 5 ویں اوور کے اختتام پر اوپنر پرنس میسوارے اور تریسائی مساکنڈا نے 9 رنز بنائے ہیں۔
قبل ازیں ٹاس کی جیت میزبان ٹیم کے حصے میں آئی، اس موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، ساجد خان ٹیسٹ ڈیبیوکر رہے ہیں۔زمبابوے: پرنس میسوارے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکنڈا، برینڈن ٹیلر (کپتان)، ملٹن شمبا، رائے کایا، ریجس چاکبوا، ڈونلڈ تریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ مزرابانی، رچرڈ نگراوا
پاکستان: عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، بابر اعظم (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی
ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان اورزمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کھیلےجائیں گے، قبل ازیں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سترہ ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ملی، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔