Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
شعیب اختر کو پہلی بار تیز ترین گیند کرواتے ہوئی ناکامی کیوں ہوئی ؟

شعیب اختر کو پہلی بار تیز ترین گیند کرواتے ہوئی ناکامی کیوں ہوئی ؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنے کیریئر کے ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بائولنگ سپیل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ سپیل ایک سال میں 2 دفعہ کروانا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے کیریئر کے شاندار ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ بائولنگ سپیل کی یاد تازہ کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز اور تبصروں پر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا ۔
شعیب نے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کرکٹ مینجمنٹ کے بارے میں لکھا کہ ’بعد میں کہہ رہے تھے کہ مشین ٹھیک نہیں ہے ،انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’پھر اگلے سال دوبارہ کرنا پڑا تھا‘۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 2002ء میں کیریئر کی شاندار بائولنگ کروائی تھی اور تیز ترین گیند کرنے کا دعوی بھی کیا تھا۔ شعیب اختر کے کیریئر کے ان لمحات کو تازہ کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز خصوصی ٹویٹس کیے گئے تھے اور ان ٹویٹس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔