Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد کھلبلی ‏مچ گئی

کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد کھلبلی ‏مچ گئی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) کورونا سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ پیشی کے بعد کھلبلی ‏مچ گئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو کمرہ عدالت سے جانے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملازمت کے حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت شروع کی تو وکیل خالد محمود نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود عدالت پیش ہوئے ہیں جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، آپ کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں۔ وکیل کی جانب سے رکھی گئی فائل اٹھانے پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا ملازم فائل اٹھا کر لے گیا ؟ کورونا سے متاثرہ وکیل کی رکھی گئی فائل کو نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر انسداد کورونا سپرے کیا گیا۔