Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز بحال ہونا شروع

پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز بحال ہونا شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 11 سے 3 بجے تک بند کیا گیا ہے جس کے تحت ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروس کو بند کیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 3 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئی تھیں جو کہ اب بحال ہو رہی ہیں۔
میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ، یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی تھی ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 3 بجے تک جاری رہا۔