Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا

پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک برقرار رہے گی ، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئیں۔
میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے ، یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔