Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
فواد چودھری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا، شبلی فراز کو وزیر سائنس بنانیکا امکان

فواد چودھری نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا، شبلی فراز کو وزیر سائنس بنانیکا امکان

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد فواد چودھری نے دوبارہ سے وزارت اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز جلد بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی۔