Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
امید ہے ارشد ندیم اولمپکس گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے، فہمیدہ مرزا

امید ہے ارشد ندیم اولمپکس گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائیں گے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ اولمپکس گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے میڈل جیت کے لائیں گے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ارشد ندیم کو ایران میں منعقدہ امام رضا اتھلیٹکس کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل حاصل کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اولمپکس کے لیے قومی اتھلیٹ کی تیاری درست سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم اور سپورٹس کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 29 سال بعد پاکستان اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اس کی تربيتی سرگرمياں بھرپور طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ارشد ندیم کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی تاکہ وہ ملک کا نام مزید روشن کر سکے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر مشہد میں کھیلے گئے امام رضا اتھلیٹکس کپ میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں 86.38 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرتے ہوئے اپنا ساؤتھ ایشین اور نیشنل ریکارڈ بھی بہتر کرلیا ہے۔
ارشد ندیم جنہوں نے پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر رکھا ہے نے ایران میں گولڈ میڈل جیت کر ایک مرتبہ پھر پاکستان کی اولمپکس میں میڈل کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔