Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم اپنی والدہ کی وفات کے سبب منگل کے روز جنوبی افریقہ سے پاکستان واپس آئیں گے۔ 51 سالہ شاہد اسلم کی والدہ کا آج لاہور میں انتقال ہوگیا ہے اور وہ اس وقت جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد اسلم کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
پی سی بی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’ ہم شاہد کے اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں‘۔ واضح رہے کہ شاہد اسلم کے والد محمد اسلم گذشتہ سال جولائی میں اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ انگلینڈ کے دورے پر قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔