Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
تیسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف


سنچورین (نیوز ڈیسک) تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میج میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا، فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اسکے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابراعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھانے ہوئے 200 رنز مکمل کرائے۔ فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی جسکے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


سرفراز احمد کی اننگز صرف 13 رنز تک محدود رہی، وہ جے جے سمٹس کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔

اگلے اوور میں فہیم اشرف بھی صرف ایک بنا کر چلتے بنے۔کپتان بابراعظم نےایک مرتبہ پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی ۔محمد نواز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد ایڈن مرکرم کی دوسری وکٹ بن گئے۔آخری دو اوورز میں حسن علی اور بابراعظم نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 43 رنز بنائے،حسن علی نے اننگز کے 49ویں اوور میں 4 چھکے لگا ئے جبکہ بابر نے 50ویں اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگایا،اننگز کی آخری گیند پر بابر اعظم کو سنچری مکمل کرنے کیلئے 6 رنز درکار تھے لیکن چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے،بابر نے 82 گیندوں پر3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے 11 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہمارے خیال میں صبح کے وقت میں بال سوئنگ ہوگی جس کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے جس کیلئے ہم نے4 تبدیلیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔ اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عثمان قادر، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم ٹیمبا باووما (کپتان)، کیشو مہاراج، جے جے سمَٹس، بیورین ہینڈرکس، ہینرِچ کلاسین، ڈیرن ڈوپاولَن، اینڈائل فلکاوایو، کائل ویرینے، ایڈِن مرکرم، جینیمَن ملان اور لوتھو سِپاملا پر مشتمل ہے۔