Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
نون استعفوں کا ملبہ پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے.یوسف رضا گیلانی

نون استعفوں کا ملبہ پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے.یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ نون صرف استعفوں کا ملبہ پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے.
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو قصور وار ٹھرانا چاہتی ہے، تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے. سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سی ای سی کے بعد استعفیٰ دے بھی دیں تو مسلم لیگ نون استعفے نہیں دے گی سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا.