Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
فیفا کی پی ایف ایف پر پابندی سے پاکستان کئی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔
ساف کپ، اے ایف سی انڈر 23 چیمپئن شپ کوالیفائر، سیف انڈر15 اور انڈر 18 ٹورنامنٹ سے مینز ٹیم محروم ہوگی،ویمن ٹیم سیف کپ، سیف انڈر 15 اور انڈر 18 سے ہاتھ دھو بیٹھے گی جب کہ ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 سمیت اے ایف سی ایشیا کپ کوالیفائرز سے بھی ویمن ٹیم کو ہاتھ دھونے پڑیں گے ۔ خیال رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔