Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
قومی کرکٹر اسامہ میر کے والد انتقال کرگئے

قومی کرکٹر اسامہ میر کے والد انتقال کرگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے سپنر اُسامہ میر کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ 25 سالہ لیگ سپنر اسامہ میر نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ’میرے والد انتقال کرگئے ہیں، آپ سب اُن کی مغفرت کیلئے دعا کریں‘۔لیگ سپنر نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی بقیہ زندگی کے گزاروں گا‘۔
ایک اور ٹویٹ میں اُسامہ میر نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا کہ ’میرے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے لیے آج ہم سب شکرگزار ہیں‘۔اسامہ میر کے ٹویٹ پر ساتھی کرکٹرز بڑی تعداد میں تعزیتی پیغام شیئر کررہے ہیں۔