Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں

پی آئی اے نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں


لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے پابندی سے پہلے برطانیہ جانے والی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں جبکہ 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ،ان پروازوں کے ساتھ ہی پی آئی اے کی 8 اپریل سے پہلے کل اضافی پروازوں کی تعداد 5 ہو جائے گی ۔
نئی پروازیں 7 اور 8 اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے روانہ ہوں گی ۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور سہولت سے پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں ۔ ترجمان کے مطابق امید ہے نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائے گی ۔سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔