Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
روسی وزیرخارجہ 9 سال بعد آج پاکستان کا دورہ کریں گے،شاہ محمود قریشی

روسی وزیرخارجہ 9 سال بعد آج پاکستان کا دورہ کریں گے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی وزیرخارجہ 9 سال بعد آج پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان اور روس کے تعلقات نیا رخ اختیار کر رہے ہیں، پاکستان اور روس نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک میں معاشی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے روسی ہم منصب کے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف آج پاکستان آرہے ہیں۔ کسی روسی وزیرخارجہ کا 9 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ دورہ عکاس ہے روس سے پاکستان کے تعلقات نیا رخ اختیارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور روس آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
دیکھ رہے ہیں پاک روس معاشی اور دفاعی تعلقات کیسے بڑھ رہے ہیں۔


پاک روس تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ روس اس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے۔ روسی وزیر خارجہ سے تجارت کے فروغ کیلئے بات ہوگی۔ آٹے کے بحران میں روس نے پاکستان کو بروقت گندم فراہم کی۔روسی وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی۔اسی طرح آنے والے دنوں میں وزیرخارجہ شاہ محمود قرییشی بھی سی پیک کے تناظر میں چین کا دورہ کرنے جارہے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں جلد چین کا دورہ کروں گا۔ ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا، چین کا یہ بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا۔ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت میں سمجھتا ہوں۔ چین اور پاکستان کی دوستی بڑی گہری ہے۔ امریکا نے کانفرنس میں ان ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے۔