Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
دھوکادہی سے رن آؤٹ کرنیوالے ڈی کوک پر میچ کا 75 فیصد جرمانہ عائد

دھوکادہی سے رن آؤٹ کرنیوالے ڈی کوک پر میچ کا 75 فیصد جرمانہ عائد

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک ) دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان کو ’دھوکا دہی‘ سے رن آؤٹ کرنے والے جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 75 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی یٹنگ لائن ناکام ہوئی اور فخر زمان کے سوا کوئی بلے بازافریقی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ فخر زمان نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا۔ انہوں نے اس موقع پر سٹرائیک لینے کے لیے دو رنز بھاگنے کی کوشش کی تاہم ڈی کوک نے فخر کو دوسرے اینڈ کی جانب متوجہ کر دیا اوردوسرے اینڈ پر دیکھنے کی کوشش میں فخر وکٹوں کے درمیان سست ہوگئے اور ڈائریکٹ ہٹ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کوئنٹن ڈی کوک کو قانون 41.5.1 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا۔ اس قانون کے تحت کسی فیلڈر کی جانب سے الفاظ یا عمل کے ذریعے جان بوجھ کر بلے باز کی توجہ دوسری جانب مبذول کرانے کی کوشش کرنا غلط ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قواعد کی خلاف ورزی پر ڈی کوک پر 75 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا جبکہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما پر بھی 20 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے اس شاندار ریکارڈ ساز اننگز پر فخر زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا ۔