Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے، شہزاد رائے

سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے، شہزاد رائے


کراچی(نیوز ڈیسک) معروف سماجی رہنما و گلوکار شہزاد رائے نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سندھ میں دو ہفتوں کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔


خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں کی صحت سے زیادہ اور کیا چیز اہم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ بچوں کی زندگی ان کی تعلیم سے زیادہ اہم ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں آج(منگل) سے دو ہفتوں کے لیے مڈل کلاس تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔