Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی

اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اٴبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اٴن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اٴن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دٴنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔اداکار نے لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔


اٴنہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔

عثمان مختار نے دٴنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔اداکار نے لکھا کہ ’چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔اٴنہوں نے دٴعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اٴبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔