Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKBase.class.php on line 114

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/ch51dm/public_html/templates/interactive/lib/menu/GKHandheld.php on line 76
عمران خان کے صاحبزادے ’قاسم خان ‘ کے حوالے سے شاندار خبر! پوری قوم مبارکباد دینے لگی

عمران خان کے صاحبزادے ’قاسم خان ‘ کے حوالے سے شاندار خبر! پوری قوم مبارکباد دینے لگی

  

لندن (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے ’قاسم خان ‘نے برسٹل یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری ڈسپلن میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرلی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا اور اپنے صاحبزادے کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔

سنہ 1995ءسے 2004ءتک عمران خان کی انگلینڈ کی معروف فیملی گولڈسمتھ کی مصنف اور سماجی کارکن جمائمہ گولڈ سمتھ سے شادی رہی ، ان کے دو بچے سلمان خان اور قاسم خان ہیں تاہم 9سال بعد جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ۔

اس کے بعد 2015ءکے اوائل میں عمران خان نے ریحام خان سے شادی کا اعلان کیا اور یہ شادی بھی محض نو ماہ چل سکی اور 30اکتوبر 2015ءمیں علیحدگی ہوگئی ، 2018 ءمیں عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کی ۔