میہٹر میں تہرے قتل کے ملزمان گرفتار۔۔

سندھ میں تین سال قبل ۔۔۔ میہڑ میں ۔۔جدید اسلحے سے لیس ملزمان نے ۔۔۔ ایک ہی گھر کے تین افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔۔ملزمان تین سال تک قانون کی گرفت سے باہر رہے ۔۔۔۔ اسی گھر کی ایک بیٹی اُم رباب تین سال تک انصاف کا در کھٹکھٹاتی رہی ۔۔۔ بالآخر سپریم کورٹ نے پندرہ پیشیوں کے بعد۔۔۔ سندھ پولیس کو اس بات کا پابند کیا کہ ۔۔ وہ فوری ایکشن دکھائیں ۔۔۔ گزشتہ روز میہڑ میں تہرے قتل کے مرکزی ملزم کو کندھ کوٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔ ملزم کو میہڑ عدالت میں پیش کیا گیا ۔۔۔ جہاں مرکزی ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔۔۔ درخواست گزار نے چینل ففٹی ون سے بات کرتے کہا کہ ۔۔۔ پولیس اگر اپنے فرائض پوری کرتی تو سندھ کی بیٹی اتنی در بدر نا ہوتی ۔۔