کندیاں میں ٹرین پٹڑری بھول گئی ۔۔

پپلاں اور کلور کوٹ کے درمیان ۔۔۔ مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ۔۔۔ذرائع کے مطابق ۔۔ حادثہ ٹریک خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔۔۔حادثے میں ۔۔ کوئلے سے بھری پندرہ بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔۔۔داود خیل کول ٹرین کوئلہ سے لدی ہوئی ۔۔۔ کراچی سے براستہ کندیاں۔۔۔داود خیل آرہی تھی ۔۔۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ۔۔اسی ٹریک پر اس سے قبل بھی کئی بار ٹرین حادثات ہو چکے ہیں ۔۔۔ متاثرہ ٹریک سے متعلق پہلے بھی کئی بار۔۔۔ حکام بالا کو توجہ دلائی گئی ۔۔۔ ٹرین ڈرائیور کے مطابق ۔۔۔ کول ٹرین ورکنگ نارمل اسپیڈ سے آرہی تھی۔۔ ٹریک بحالی سے متعلق ڈی ایم ای ریلوے کا کہنا تھا کہ ۔۔ ٹریک کی بحالی میں چوبیس گھنٹوں کا وقت درکا ہوگا۔۔۔