لاہور ایل ڈبلیو ایم سی کے استعفے میں انکشافات

چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی۔۔۔ ملک امجد علی نون نے ۔۔۔
اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔۔۔۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ۔۔۔ استعفیٰ ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے ۔۔۔ چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی ۔۔۔ ملک امجد نون کے استعفے دینے کی وجہ یہ لکھی گئی ہے کہ ۔۔۔ کرپٹ مافیا ایک سو دس ارب روپے کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے لیے سرگرم ہے ۔۔ کرپٹ مافیا اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کمپنی کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ۔۔ انہوں نے کرپٹ مافیا اور بین الاقوامی کنٹریکٹرز کی اجارہ داری کو ختم کیا۔۔۔ لیکن ۔۔۔ کرپٹ مافیا باز نہیں آرہا ہے ۔۔۔ اسی لیے مستقبل میں ۔۔ کرپشن بے ایمانی اور گند ہی گند دکھائی دیتا ہے ۔۔ جس کا حصہ نہیں بننا چاہتا ۔۔۔ ملک امجد نون نے اپنے استعفے میں ۔۔۔ اعلیٰ حکام کے تنازعات کا ذکر کرتے کہا کہ ۔۔۔ انہوں نے چیئرمین کا عہدہ اعزازی طور پر بغیر کسی تن خواہ کے سنبھالاپر۔۔ جب اعلیٰ حکام میں تنازعات ہوں تو استعفیٰ دینا بہتر ہے ۔۔۔ یہ تنازعات سی ایم سیکٹریٹ اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی جانب سے ہیں۔