این اے 75 میں رہنما تحریک انصاف کی پی پی کی جیت کی دعا؟؟

این اے پچھہتر سیال کوٹ ضمنی انتخابات کا نتیجہ روک دیا گیا ہے ۔۔۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ۔۔۔ این اے پچھہتر کا فیصلہ انکوائری کے بغیر جاری نہیں ہوگا۔۔۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسر کے معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی ۔۔۔ ابتدائی طور پر پولنگ بیگز کے معاملے پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے بیان میں مزید کہا گیا کہ ۔۔۔ لگ بھگ ۔۔۔ بیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ہے ۔۔۔ پریذائیڈنگ آفیسر کے ساتھ رابطے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔۔۔۔چیف سیکرٹری نے گمشدہ آفیسرز اور پولنگ بیگز کوٹریس کرکے نتائج کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔۔۔ اُدھر این اے پچھہتر کی انتخابات میں تحریک انصاف کی رہنما و معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ۔۔۔ فردوس عاشق اعوان نے ۔۔۔ تحریک انصاف کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت کا اعلان کرنے کو کہہ دیا ۔۔