وطن کی مٹی گواہ رہنا۔۔۔۔

وطنِ عزیز۔۔۔ کا ہر باپ اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ۔۔۔
اپنے ملک سے محبت کرتا ہے ۔۔۔ اس کی ایک اور مثال کندیاں میں دیکھنے کو ملی ۔۔۔
جہاں ۔۔۔ایف سی کے ایک شہید حوالدار محمد اکبر کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر بھی فخر کا اظہار کیا۔۔۔ شہید محمد اکبر ۔۔ گزشتہ روز کوہلو میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ۔۔۔ درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔۔۔ شہید کے والد نے کہا کہ ۔۔۔ اللہ کے فیصلے پر آمین کہتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا شہید کے درجے پر فائز ہوا ہے ۔۔۔ شہد حوالدار محمد اکبر کی نماز جنازہ ۔۔۔ دلیلی والا میں ادا کی گئی ۔۔ جہاں شہید کو پورے فوج اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔۔۔ ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے ۔۔۔ شہید کو سلامی دی ۔۔۔ اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔۔۔