کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ ایک بار پھر پریشان، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور یہ ملک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماہرین نئی قسم کے کورونا وائرس کو زیادہ ہلاکت خیز بتا رہے ہیں اور اسی حساب سے ہمیں وبا پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی قسم کے وائرس کے باعث اسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے اور طبی عملہ کام کے شدید دباؤ کا شکار ہے۔ بورس جانسن نے یہ بھی کہا کہ استعمال شدہ دونوں ویکسین کورونا کی نئی قسم کے خلاف کارگر ثابت ہونے کے شواہد ملے ہیں اس لیے ویکسی نیشن کروانے والے نئی قسم کے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔