حضور اکرمﷺ کا شہر مدینہ، عالمی ادارہ صحت نے بھی مدینہ کو صحت مند شہر مان لیا

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ کو صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نےعالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ کو صحت مند شہرکا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔ الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے صحت مند شہرکےلیےجتنے عالمی معیارمقررکیےتھے، مدینہ شہرنے وہ سب مکمل کر لیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زائد ہے۔