پاکستان کا دفاعی نظام مزید مستحکم، ملجم کلاس جہاز سے بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیرمحمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کرتے ہوٸے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔ ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب، زیر آب، اینٹی ائیرہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اپنے خطاب میں ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قراردیا۔ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزاٸن کی تیاری بھی شامل ہے۔