کسی مائی کے لعل میں جرآت نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایسا ایک ٹویٹ میں کہا۔۔ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پلان۔ وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے، اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے ن لیگ اور پی پی کا نام لیے بغیر کہا کہ کس مائی کے لعل کی جرآت ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، آپ تاعمر قید اور نا اہلی سے بچ گئے توغنیمت سمجھیے گا۔