پاکستان میں کورونا وائرس 48 لوگوں کی جان لے گیا، احتیاظ لازمی کریں


ملک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس ہزار دو سو پچاسی کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھرمیں مزید ایک ہزار پانچ سو چورانوے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ بتیس ہزار چار سو بارہ ہوگئی۔
اب تک سندھ میں دو لاکھ چالیس ہزار پانچ سو ستر، پنجاب میں ایک لاکھ ترپن ہزارچارسو دس، خیبر پختونخوا میں پینسٹھ ہزار دو سو ستاسی، اسلام آباد میں چالیس ہزار سات سو تیرہ، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار سات سو چھتیس، آزاد کشمیرمیں آٹھ ہزار سات سو پچانوے اور گلگت بلتستان میں چارہزار نو سو ایک افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔