وزیراعلیٰ سندھ بمقابلہ وفاقی وزیر۔۔ وزیراعلیٰ کی وزیراعظم کو شکایت۔۔۔

وزیراعظم کو سندھ سے خط پر خط۔۔۔
پہلےعلی زیدی کی شکایات سے بھرا مراد علی شاہ کا ۔۔۔ وزیراعظم کو خط۔۔۔
پھر وزیراعلیٰ سندھ کی مبینہ ناقص کارکردگی ۔۔۔ پر وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی کا۔۔۔۔
وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے خط میں شکوہ کیا کہ ۔۔۔ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی زیدی کا۔۔۔
سولہ جنوری کو ہونے والے کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں رویہ مناسب نہیں تھا۔۔۔
وفاقی وزیر نے ۔۔۔ انتہائی سخت لہجے میں بات کی ۔۔۔
مراد علی شاہ نے لکھا کہ وہ خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں ۔۔۔
علی زیدی نے میٹنگ میں پارلیمانی زبان اورروئیےکالحاظ نہیں کیا۔۔۔
میٹنگ کےدوران سب کےسامنے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔۔۔
وزیراعظم کو علی زیدی سے متعلق شکایتی خط ۔۔۔ سترہ جنوری لکھا گیا۔۔۔
ادھر وزیربحری مور علی حیدر زیدی نے بھی وزیراعظم کو جوابی خط ارسال کردیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق۔۔۔۔وفاقی وزیر نے خط میں لکھا ہے کہ ۔۔۔ وزیراعلیٰ نے ادب و شائستگی کی تمام حدود پھلانگ کر۔۔۔
وزیراعظم کو خط بھجوایا ہے۔۔۔مراد علی شاہ کے بس میں نہیں ہیں ۔۔۔۔۔وہ گفتگو کے آداب سے بھی مکمل ناواقف اور بے بہرہ ہیں۔۔۔۔
چوروں کی سہولت کاری پر مامور مراد علی شاہ خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں نہ ہی کسی کو جوابدہ۔۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے خط کے مطابق۔۔۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور۔۔۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نچلی سطح تک منتقلی کے بارے میں سوالات پروزیراعلیٰ غصے میں آگئے۔۔۔
مراد علی شاہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو۔۔۔۔کراچی کے شہریوں کو۔۔۔
مشکلات و مصائب کی دلدل سے نکالنے کی ساری کوششیں۔۔۔غارت جائیں گی