مولانا فضل الرحمان کا اعتراف، لوگ کہہ رہے ہیں کہ پرانے چوروں کو واپس لاؤ

لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اعتراف۔۔ آج ملک میں ایسی حکومت آئی ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پرانے چوروں کو واپس لاؤ۔۔ تاکہ روٹی تو ملے۔ بولے لوگ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، یہ دوسروں پرالزام لگا رہے ہیں کہ یہ چور ہیں اوروہ چور ہیں۔ حکومت نے ملکی معیشت کا کباڑا کردیا، مائیں بازار میں اپنے بچے بیچ رہی ہیں، والدین بچوں کو نہر میں پھینک رہے ہیں کیونکہ انہیں پالنے کے پیسے نہیں۔ یہ بھی بولے کہ کیا اس لیے ملک بنایا تھا کہ اس قسم کے لوگ ہم پر مسلط ہوں گے اور ملک کے ذمہ دار ادارے ان کی پشت پر ہوں گے اور ان کے لیے دھاندلی کریں گے۔ اب ہم اس ملک میں اداروں کی بالادستی کو تسلیم نہیں کریں گے اور یہاں عوام کی بالادستی ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی حکومت کو مسترد کرتے ہیں۔ ہماری جنگ پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی عملداری کیلئے اور پاکستان میں جمہوری فضاؤں کی بحالی کیلئے ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم ایک پلیٹ فارم پر ہے۔