وزیرتعلیم سندھ نے معذوربچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کر دیا


سندھ کے وزیرتعلیم و محنت سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اجلاس۔۔ اجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر، ایڈیشنل سیکرٹری انڈومنٹ فقیر محمد لاکھو و دیگرارکان شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پالیسی پر نظر ثانی کی گئی۔۔ معذور بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔۔
سعید غنی بولے، سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ اسکالر شپ پروگرام ہر نوجوان کو تعلیم کا مساوی حق فراہم کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے۔ ہرطالب علم کی مکمل اسکروٹنی کے بعد ہی منظوری دی جائے گی۔۔ وسائل نہ رکھنے والے بچوں کو ہم اسکالرشپ پروگرام فراہم کررہے ہیں۔