ملک بھر میں بلیک آؤٹ، بجلی پھر مہنگی، چیخیں اپوزیشن کی نہیں بلکہ عوام کی سنائی دینے لگی

نئے سال کے آغاز پر حکومت کا عوام کے لیے ایک اور تحفہ۔۔ ملک میں بلیک آؤٹ کے اثرات سامنے آنے لگے۔۔ پاکستان میں بجلی ایک بار پھرمہنگی ہوگئی۔۔ چیخیں اپوزیشن کی نہیں بلکہ عوام کی سنائی دینے لگیں
مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرا دیا گیا۔۔ بجلی 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔۔ اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر پڑے گا۔