بھارتی ایجنٹ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے لوگ استعفے نہیں دیں گے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ بولےعمران خان بہترین لیڈر ثابت ہوئے، جو جدوجہد وہ کررہے ہیں پاکستان کو آگے لے کر جائے گی۔۔
وزیراعظم پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے۔۔ ایسا کہنتا تھا شیخ رشید احمد کا۔۔۔
مریم نواز کی نا اندیشی نے پی ڈی ایم اور ن لیگ کو اس مقام پرلاکھڑا کیا ہے، اگرمریم دوراندیشی سے کام لیتیں توایسا حال نہ ہوتا، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا عمل دخل نہیں۔ وفاقی وزیر مزید بولے کہ بھارتی ایجنڈزپاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اورعوام فوج کے ساتھ ہیں، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔