بائیس کروڑعوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں وزیراعظم عمران خان

ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے وزیراعظم کی ملاقات وزیراعظم بولے ملک کے 22 کروڑ عوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔۔ میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں این آراو دے دوں لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہو گی۔
عمران خان بولے تبدیلی مسلسل عمل کا نام ہے۔۔ ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔۔ انقلاب کا مطلب ہوتا ہے اسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کیلئےمسلسل جدودجہد کی ضرورت ہے۔۔ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔۔
ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے۔۔ وزیراعظم نے کہا۔۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے، وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔