انگلینڈ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد وزیر اعظم نے قومی لاک ڈوان کا اعلان کردیا تعیلمی ادارے بند

لندن ۔زاید خٹک برطانوی وزیراعظم نے انگلینڈ میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث قومی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوام کو گھر پر رہنے کی ہدائیت کردی جبکہ انگلینڈ میں تمام سکول بند کردیئے گئے آن لائن تعلیم کا سلسہ شروع کیا جائیگا۔۔ اس بات کا اعلان برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے قوم سے خطاب کے دوران کیا دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے