برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اخر کار بریگزٹ معاہدہ ۔ تجارت کے مزید مواقع ملیں گے ۔وزیر اعظم برطانیہ

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اخر کار بریگزٹ معاہدہ ۔ تجارت کے مزید مواقع ملیں گے ۔وزیر اعظم برطانیہ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔ سرکاری اعلامیہ میں کے مطابق ہے ، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے کیلئے یہ زبردست خبر اور بڑی خبر ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے وزیراعظم برطانوی بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں 668 ارب پاؤنڈ کا تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، یہ اب تک کاسب سے بڑا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ بریگزیٹ معاہدے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد برآمد کنندگان کو یورپ کے ساتھ تجارت کے مزید مواقع ملیں گے۔وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن نے کہا کہ ہم نے اپنے قوانین کا کنٹرول مکمل طور پر واپس حاصل کر لیا ہے، تجارتی معاہدے کے بعد برطانیہ پر یورپین کورٹ آف جسٹس کا دائرہ کار بھی ختم ہوگیا۔ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ یورپ کا قابل اعتماد دوست اور اتحادی رہے گا، یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔