انڈونیشیا کے صدر نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا

انڈونیشیا کے صدر نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا

انڈونیشیا کے صدر نے ملک بھر میں شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ویکسین کا پہلا ٹیکہ وہ خود لگوائیں گے تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہو۔ انڈونیشیا نے چین کی کمپنی سینوفارم سے رواں ماہ ایک کروڑ 2 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔
انڈونیشیا میں 6 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔