وزیر اعظم عمران خان ' یہ ہے مدینہ کی ریاست ہے

حکمران علاج کرانے باہر جاتے ہیں عوام کا نہیں سوچتے، وزیر اعظم عمران خان

پشاورمیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور میں ابھی تک امراض قلب کا کوئی اسپتال نہیں تھا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں امراض قلب وارڈ کے نتائج اچھے نہیں تھے، یہاں پی آئی سی کی بہت ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے پرائیویٹ یا گورنمنٹ اسپتال میں علاج کرایا جاسکے گا، حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ پورے ملک میں اسپتال بنائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بھی مریض پشاور علاج کرانے آئیں گے۔