طاقتور لائٹس صرف 30 سیکنڈ میں نناوے فیصد کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی

ماہرین کے مطابق الٹرا وایلیٹ ایل ای ڈی لائٹس کورونا وائرس کو مار سکتی ہیں۔

ماہرین نے چار موٹرز پر مشتمل ایسی ڈیوائس  تیار کی ہے جو 10 فٹ تک جراثیم کو پاک کرنے کے لیے 300 لیٹر تک ہوا کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ائر کنڈیشنگ سسٹم کے ذریعہ کمروں کو باآسانی وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طاقتور لائٹس صرف 30 سیکنڈ میں نناوے فیصد کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔