ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا.

 سینئر اداکارہ ماضی کی شہر آفاق فلم ہیر رانجھا کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا، دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے.