رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن شام 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11بج کر 53 منٹ پر اختتام پذیرہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دکھائی دے گا۔ پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج  کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔