نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز

 قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی ٹریننگ جاری۔ قومی کھلاڑیوں کا کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کیا گیا۔ بابراعظم، امام الحق اور شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی جاری ہے جسکا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کل وانگرائے روانہ ہوجائے گی۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر کو وانگرائے میں شروع ہوگا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکہ لگ گیا۔ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سےآؤٹ ہو گئے۔ امام الحق  اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہو گئے۔ آل راؤنڈر شاداب خان بھی اپنی ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کررہے ہیں۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریزکسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں۔ بابراعظم کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے۔